ممبئی بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ، اداکارہ انوشکا شرما، عام طور پر خبروں سے دور رہتے ہیں، مگر حال ہی میں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جمیما روڈریگس نے ایک ایسا واقعہ شیئر کیا ہے جو سوشل میڈیا پر دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جمیما روڈریگس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ نیوزی لینڈ میں ایک کیفے میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ساتھ ان کی ملاقات ہوئی، اس دوران انکی اتنی طویل گفتگو ہوئی کہ کیفے کے عملے کو انہیں باہر جانے کے لیے کہنا پڑا۔
ایک انٹرویو میں جمیما روڈوکس نے بتایا کہ وہ اور ان کی ساتھی کھلاڑی سمرتی مندھانا نیوزی لینڈ میں مرد و خواتین ٹیموں کے ایک ہی ہوٹل میں قیام کیا ،اس دوران ویرات کوہلی سے بیٹنگ کے حوالے سے مشورہ لینے گئیں۔
جمیما کے مطابق، ویرات کوہلی نے ان سے کیفے میں ملاقات کی جہاں انوشکا شرما بھی ان کے ساتھ تھیں۔
گفتگو کا آغاز کرکٹ سے ہوا، اور تقریباً آدھے گھنٹے تک صرف بیٹنگ پر بات ہوتی رہی۔
ان کا کہنا تھا ویرات کوہلی نے ہمیں کہا ’تم دونوں (جمیما اور سمرتی) خواتین کرکٹ کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہو، اور میں یہ ہوتا دیکھ رہا ہوں۔
گفتگو کا سلسلہ اتنا طویل گیا کہ وہ تقریباً چار گھنٹے بیٹھے رہے، اور پھر کیفے اسٹاف کو آ کر کہنا پڑا کہ کیفے بند ہو رہا ہے اور انہیں باہر جانے کے لیے کہنا پڑا۔
جمیما روڈریگس کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا ایسا لگ رہا تھا جیسے کچھ پرانے دوست مل بیٹھے ہوں اور باتیں ختم ہونے کا نام ہی نہ لے رہی ہوں۔
ان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ہم صرف اس لیے اٹھے کیونکہ کیفے والوں نے ہمیں باہر نکالا۔