نہیں ہے ناامید اقبالؔ اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
سر زمین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے جاں نثار ، بہادر بیٹے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاک فوج میں سینئر ترین آفیسر ہیں اور وہ آرمی چیف سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ اسکول منگلا سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ۔ دوران تربیت انہیں بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا، جبکہ تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
سید عاصم منیر حافظ قرآن بھی ہیں، ان کی اسائنمنٹس کا جائزہ لیا جائے تو وہ ایک باہمت ، مضبوط ، بہادر ، جوانمرد اور ناقابل تخسیر پروفائل کے ساتھ سامنے آتے ہیں ۔
سید عاصم منیر 2014ء میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا خدمات انجام دینے کے بعد 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اس کے بعد اکتوبر 2018ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد انہیں ڈی جی ملٹری آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔ جہاں کچھ عرصہ خدمات کی انجام دہی کے بعد انہیں جون 2019ء میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا تھا۔
تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں
جنرل عاصم منیر اکتوبر 2021ء سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض سرانجام دے رہے تھے، 29 نومبر 2022 کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر ترین تھری اسٹار جنرل، لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو پاکستان آرمی کے 17ویں چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دی ۔ جس کے بعد صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت ان کی تقرری کی توثیق کی۔
جنرل عاصم منیر نے 29 نومبر 2022 کو سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔20مئی 2025 کو وفاقی کابینہ نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔
نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستاں والو
تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں