‘بالی ووڈ سٹار بننے کی خواہش نہیں’، دلجیت کا پرانا انٹرویر وائرل کیوں؟

بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ، انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے یا بھارتی فلم انڈسٹری میں کیریئر بنانے کی نہ تو کوئی خواہش ہے اور نہ ہی ارادہ۔

ان کا کہنا تھا کہ، وہ بنیادی طور پر گلوکار ہیں اور اپنی گائیکی سے کسی طور دستبردار نہیں ہو سکتے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں دلجیت دوسانجھ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ، انہیں نہ بالی ووڈ کی ضرورت ہے، نہ کسی فلمی سپر اسٹار کی، کیونکہ وہ پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں، جہاں کے لوگ خود گانے بناتے اور خود ہی گاتے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ، وہ جب تک چاہیں گے گاتے رہیں گے، اور انہیں بالی ووڈ میں کام نہ ملنے کی کوئی پرواہ نہیں۔

یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت میں دلجیت دوسانجھ کے خلاف پروپیگنڈا جاری ہے۔ اس کی وجہ ان کی نئی پنجابی فلم سردار جی 3 ہے، جس میں انہوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کیا ہے۔ حالانکہ مذکورہ انٹرویو ماضی میں دیا گیا تھا، تاہم موجودہ صورتحال میں اس ویڈیو کو دوبارہ نمایاں کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں جہاں بعض حلقے دلجیت پر تنقید کر رہے ہیں، وہیں پاکستانی مداح نہ صرف ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کو سراہ رہے ہیں، بلکہ ہانیہ عامر کے ساتھ ان کی جوڑی کو بھی پسند کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے دلجیت اور ہانیہ کی پرفارمنس کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں