ازبک سفیر کی گورنر خیبر پختونخواہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات میں تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان میں تعینات ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

اس اہم ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، ثقافتی تبادلوں اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے ازبک سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے قائم ہیں، جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔

سفیر علی شیر تختیوف نے پاکستان خصوصاخیبر پختونخوا کے عوام کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ازبکستان، پاکستان کے ساتھ معاشی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے علاقائی رابطوں، خاص طور پر تجارت اور ٹرانزٹ راہداریوں میں شراکت داری بڑھانے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر گورنر خیبر پختواہ نے ازبک سفیر کو تحائف بھی پیش کیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں