روس کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ، اس نے یوکرین کے جانب سے بھیجے گئے 162 ڈرونز مار گرائے ہیں۔
روسی حکام کے مطابق، ان ڈرون حملوں میں سے ایک تہائی سے زائد سرحدی علاقے کرسک میں ناکام بنائے گئے، جبکہ 31 ڈرونز بیلگوروڈ اور 27 لپیٹسک کے علاقوں میں تباہ کیے گئے۔
دوسری جانب، یوکرین نے روس کے خلاف ایک بڑے فضائی حملے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں اس کے مطابق، روسی فضائی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے 40 جنگی طیارے تباہ کیے گئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق، اس کارروائی میں 472 ڈرونز کے علاوہ سات بیلسٹک اور کروز میزائل بھی استعمال کیے گئے۔
یوکرینی حملے کو ’آپریشن سپائیڈر ویب‘ کا نام دیا گیا۔ یہ کارروائیاں ایسے وقت پر سامنے آئی ہیں جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی نئی کوششیں ہو رہی تھیں اور دونوں فریق ترکی کے شہر، استنبول میں مذاکرات کے لیے ملاقات کی تیاری کر رہے تھے، اور آج مذاکرات کا دوسرا دور ہونے جا رہا ہے۔
ان تازہ حملوں اور جوابی دعووں سے ظاہر ہوتا ہے کہ، فریقین کے درمیان کشیدگی اپنی جگہ برقرار ہے، باوجود اس کے کہ سفارتی محاذ پر سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔