پاکستان اور بیلاروس کے درمیان 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون کے لیے 15 اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی موجودگی میں ان معاہدوں کا تبادلہ کیا گیا۔

اہم معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں

جامع تعاون کا روڈ میپ (2025-27)
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور بیلاروس کے وزیر توانائی الیکسی کشنرینکو نے دستخط کیے۔

الیکٹرانک کامرس تعاون
پاکستان کی وزارت تجارت اور بیلاروس کی انسداد اجارہ داری اور تجارت کی وزارت کے درمیان مفاہمت طے پائی۔

سائنس و ٹیکنالوجی تعاون
پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ اور بیلاروس کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے مابین معاہدہ ہوا۔

ایکریڈیٹیشن تعاون
پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل اور بیلاروس کی ریپبلکن یونٹیری انٹرپرائز کے درمیان یادداشت پر دستخط۔

منی لانڈرنگ سے متعلق تعاون
فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور بیلاروس کی مالیاتی نگرانی کے محکمے کے درمیان مفاہمت۔

کسٹمز ڈیٹا کا تبادلہ
پاکستان کے ایف بی آر اور بیلاروس کی کسٹمز کمیٹی کے درمیان معاہدہ۔

ٹرانسپورٹ معاہدہ
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کا معاہدہ۔

ماحولیاتی تحفظ
قدرتی وسائل اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے تعاون پر یادداشت۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا تعاون
این ڈی ایم اے اور بیلاروس کی وزارت برائے ہنگامی حالات کے درمیان مفاہمت۔

ووکیشنل ٹریننگ تعاون
نیوٹیک اور بیلاروس کے تعلیمی ادارے کے درمیان پیشہ ورانہ تربیت کے لیے معاہدہ۔

مطلوب ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ
دونوں ممالک کے درمیان مطلوب افراد کی حوالگی پر اتفاق۔

صحت اور دوائیوں سے متعلق تعاون

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان اور بیلاروس کے درمیان یادداشت پر دستخط۔

حلال تجارت میں تعاون
پاکستان حلال اتھارٹی اور بیلاروس کے سرٹیفیکیشن سینٹر کے درمیان معاہدہ۔

مشترکہ اعلامیہ

وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے۔

یہ معاہدے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان صنعت، تجارت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، ماحولیاتی تحفظ، اور دیگر شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں