پاکستان کے سنوکر چیمپئن محمد آصف نے قطر میں ہونے والے آئی بی ایس ایف مینز کےعالمی سنوکر مقابلوں میں شاندار جیت حاصل کر کے تیسری مرتبہ ورلڈ چیمپئن کاٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ دوحہ میں کھیلے گئے فائنل میں محمد آصف نے ایران کے علی قرہگوزلو کو 5-3 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
محمد آصف نے ایران کے کھلاڑی کو (70-25، 7-87(84)، 82(56)-8، 106(106)-08، 82-12، 43-91(58)، 0-118، 93(80)-4) سکور سے شکست دی۔
محمد آصف نے اس فتح کے ساتھ ہی انڈیا کے پنکج ایڈوانی کا تین مرتبہ کا عالمی ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر