ویانا میں ازبکستان کی سیاحتی صنعت کی نمائش

آسٹریا کے شہر ویانا میں ازبکستان کے سفارتخانے کی جانب سے ازبکستان کی سیاحتی صنععت کی نمائش کی گئی۔ نمائش میں ازبکستان کے کھانوں، لباس، ثقافتی تہواروں اور تاریخی مقامات کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا گیا۔ ویانا میں موجود ازبک سفیر بختیار ابراہیموف نے ازبکستان کی سیاحتی صنعت میں ترقی، معیشیت میں اس کے کردار، تاریخی ورثے اور یادگاروں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ازبکستان کے سفیر بختیار ابراہیموف نے مہمانوں کو ازبکستان کے ان مقامات کے بارے میں بتایا جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ازبکستان میں سیاحتی مواقعوں کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا۔

تقریب میں آسٹریا کی سیاحتی کمپنیز کے سربراہان اور ازبکستان کے اعلیٰ سفارتی حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ ازبکستان 2025 سے 2028 تک اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی اور 2025 سے 2027 تک اقوامِ متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے اور اگلے برس سمرقند میں یونیسکو جنرل کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں