اقوامِ متحدہ اور جاپان حکومت کی جانب سے ترمذ میں یوتھ ہب کا افتتاح

ازبکستان کے علاقے اسکندریہ کی ترمذ اسٹیٹ یونیورسٹی میں اقوام ِ متحدہ اور جاپان حکومت کی جانب سے ترمذ یوتھ ہب کا افتتاح کر دیا گیا۔
ترمذ یوتھ ہب کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور با صلاحیت بنانا ہے۔ یوتھ ہب کی افتتاحی تقریب میں ترمذ یونیورسٹی کے ریکٹر عبدالقادر توشکولوف،جاپانی سفیر تاکاشی ہاتوری، اور ازبکستان میں یو این ڈی پی کی نمائندہ اکیکو فوجی شامل تھیں۔

ترمذ یوتھ ہب میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر، آئی ٹی سنٹرز اور مختلف زبانوں کےادارے قائم کیے گئے ہیں تاکہ ازبکستان کے با صلاحیت ہو کر کاروبار کے نئے مواقع پیدا کریں اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔اقوامِ متحدہ کے ایک سروے کے مطابق ازبکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے جو دُنیا میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں