ازبکستان-ترکمانستان سربراہی اجلاس مکمل، قربان قلی بردی محمدوف کو اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا

ترکمان عوام کے قومی رہنما اور ترکمانستان کی مجلسِ اعلیٰ (خلق مجلس) کے چیئرمین قربان قلی بردی محمدوف نے سمرقند کا دورہ مکمل کرلیا۔ دو روزہ سرکاری پروگرام کے دوران ترکمان رہنما اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کے درمیان دو طرفہ بات چیت ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے سمرقند کے تاریخی اور ثقافتی مقام “ایٹرنل سٹی” (ابدی شہر) کا دورہ کیا، اور “میرجز آف ٹائم” (وقت کے سراب) کے عنوان سے منعقدہ نمائش کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب میں ترکمان قومی رہنما قربان قلی بردی محمدوف کو ازبکستان کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز “اعلیٰ درجہ دوستی” (Highest Degree of Friendship) دیا گیا۔

دورے کے اختتام پر صدر شوکت مرزائیوف نے سمرقند انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کو الوداع کہا۔ بعد ازاں صدر ازبکستان شوکت مرزائیوف واپس تاشقند روانہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں