متحدہ عرب امارات کی افواج نے یمن سے انخلاء کا آغاز کر دیا ہے: یمنی میڈیا کا دعویٰ

یمنی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن سے اپنی افواج کے انخلا کا آغاز کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان یمن کے معاملے پر اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔

یمنی ویب سائٹ المشہد نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ اماراتی فورسز نے بڑے پیمانے پر انخلا کے عمل کے تحت مشرقی صوبہ شبوہ میں واقع اپنے فوجی اڈے خالی کرنا شروع کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، یہ انخلا مرحلہ وار کیا جا رہا ہے اور اس میں بھاری فوجی سازوسامان اور گاڑیوں کی واپسی بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ اس پیشرفت سے قبل سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کی جانب سے یمن میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں متحدہ عرب امارات سے منسوب مبینہ ہتھیاروں اور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے کے بعد سعودی عرب نے مطالبہ کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات یمنی حکومت کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر اپنی افواج کو یمن سے واپس بلائے۔

اس تناظر میں متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے گزشتہ روز یمن میں موجود اپنی افواج کے مشنز ختم کرنے کا باضابطہ اعلان بھی کیا تھا۔ اماراتی وزارت دفاع کے اس فیصلے سے قبل سعودی عرب نے یمن کے معاملے پر یو اے ای پر متعدد الزامات عائد کیے تھے، تاہم اماراتی حکام نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا تھا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں