‘قومی تحفظ کے لیے گرین لینڈ حاصل کر کے رہیں گے’، صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرکٹک کے وسیع جزیرے گرین لینڈ کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کر کے ڈنمارک کے ساتھ جاری تنازع کو ایک بار پھر تازہ کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد مواقع پر یہ خواہش ظاہر کر چکے ہیں کہ گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بنایا جائے۔

لوزیانا کے ریپبلکن گورنر جیف لینڈری کو گرین لینڈ کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کیے جانے کے بعد صدر ٹرمپ نے میڈیا کو بتایا کہ امریکا کو گرین لینڈ ‘قومی تحفظ’ کے لیے درکار ہے اور ہم اسے حاصل کر کے رہیں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جیف لینڈری خصوصی ایلچی کی حیثیت سے گرین لینڈ میں امریکی مفادات کی قیادت کریں گے اور وہاں امریکا کے اسٹریٹجک مفادات کو آگے بڑھائیں گے۔

دوسری جانب گرین لینڈ کے وزیر اعظم نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جزیرے کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے اور اس کی علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں