وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وینزویلا کی حکومت کو صدر نکولس مادورو اور خاتون اول سیلیا فلوریس کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت صدر مادورو اور خاتون اول کے لیے ‘پروف آف لائف’ یعنی زندہ ہونے کا ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔
دوسری جانب وینزویلا کے وزیر دفاع نے ملک بھر میں فوجی دستوں کی فوری تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے۔
ہسپانوی زبان میں جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو لوپیز نے کہا کہ وینزویلا کو اپنی تاریخ کی ‘اب تک کی بدترین جارحیت’ کا سامنا ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر متحد ہو کر مزاحمت کرنا ناگزیر ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ صدر مادورو کے احکامات کے تحت تمام مسلح افواج کو ملک کے مختلف حصوں میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہم پر حملہ کیا ہے، لیکن وہ ہمیں زیر نہیں کر سکیں گے۔