امریکی حملے: ‘وینزویلا ہتھیار نہیں ڈالے گا، آزادی کے لیے ہمیشہ لڑتے رہیں گے’، وزیر دفاع پیڈرینو

وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو نے امریکی حملوں کے بعد دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا کامیاب ہوگا، نہ مذاکرات کرے گا اور نہ ہی ہتھیار ڈالے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ قوم ایک مقصد کے تحت متحد رہے گی اور وہ مقصد فتح ہے۔

اپنے بیان میں ولادیمیر پیڈرینو نے کہا کہ وینزویلا کی بنیاد امن پر ہے، تاہم آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے وہ ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔ ان کے مطابق، وینزویلا نے ہمیشہ انسانیت کے لیے ہاتھ بڑھایا ہے اور آئندہ بھی اپنی سرزمین اور عوام کے اتحاد کا بھرپور دفاع جاری رکھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وینزویلا کی آزادی اور خودمختاری کسی سودے بازی کا حصہ نہیں بن سکتی۔

وزیرِ دفاع نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ان نازک حالات میں پُرسکون اور متحد رہے، کیونکہ دشمن کا مقصد ملک کے اندر خوف، افراتفری اور انتشار پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھبراہٹ دشمن کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس سے بچنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا اپنے آباؤ اجداد سے کیے گئے عہد کے مطابق ہر قسم کی جارحیت کے خلاف اپنی سرزمین کا دفاع کرے گا۔

ولادیمیر پیڈرینو نے اعلان کیا کہ وینیزویلا کے آئین کے تحت مسلح افواج کے تمام شعبوں کی مکمل متحرک (ٹوٹل موبلائزیشن) کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بھرپور جواب دیا جا سکے۔

دوسری جانب وینیزویلا کے وزیر داخلہ دیوسدادو کابیو نے بھی قوم سے خطاب میں عوام کو پُرسکون رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام قیادت، سیاسی اور عسکری کمان پر اعتماد رکھیں اور حالات کو سنبھالنے کے لیے ان پر بھروسہ کریں۔ کابیو نے کہا کہ مایوسی میں مبتلا نہ ہوں اور حملہ آور، دہشت گرد دشمن کے لیے حالات کو آسان نہ بنائیں، جس نے بزدلانہ طریقے سے وینزویلا پر حملہ کیا

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں