ازبکستان روسی ٹریولر ایوارڈز 2024 میں سی آئی ایس کا بہترین سیاحتی مقام قرار

ازبکستان  نے روسی ٹریولر میگزین کے زیرِ اہتمام روسی ٹریولزایوارڈز 2024 میں” سی آئی ایس میں سیاحت” کیٹیگری کا اعلیٰ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تقریب میں فرسٹ چئیرمین اسٹیٹ کمیٹی فار ٹوارزم جمشید عبدالسلاموف نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔

ازبکستان کے روس میں چرچے

روسی سیاحتی میگزین نے رواں سال جولائی میں ازبکستان میں سیاحتی امکانات پر ایک خصوصی شمارہ  

Uzbekistan -an eastern tale شائع کیا۔یہ شمارہ روسی قارئین میں بے حد مقبول ہوا جو ازبکستان کے ثقافتی اور سیاحتی حسن کو اجاگر کرنے کا باعث بنا۔

واضح رہے کہ ازبکستان نے یہ ایوارڈ تمام وسطی ایشیائی ممالک کے مقابلے میں جیتا ہے۔ ازبکستان کی سیاحتی شعبے میں یہ کامیابی مزید سرمایہ کاری کا باعث بنے گی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں