ازبکستان میں دستور جمہوریہ کی 33ویں سالگرہ، صدر شوکت مرزائیوف کی قوم کو مبارکباد

ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف نے دستور کی منظوری کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ دستور عوام کی مرضی کا محافظ اور ملک میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کا ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ اصلاحات سے دستور کو مزید فعال اور عصری تقاضوں کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ یکم جنوری 2026 سے اضلاع اور شہروں میں گورنر اور کونسل چیئرمین کے عہدوں کی ذمہ داریاں الگ کر دی جائیں گی، تاکہ نمائندہ جمہوریت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

صدر نے بتایا کہ ملک کی حالیہ سماجی و معاشی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، جس کے مطابق فی کس آمدنی 3,500 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، پری اسکول تعلیم کی شرح 78 فیصد، جب کہ اعلیٰ تعلیم کی شرح 42 فیصد ہو گئی ہے۔ اوسط عمر 73.8 سے بڑھ کر 75.1 سال ہو گئی ہے۔

دستور کے دن کے موقع پر صدر مرزائیوف نے 615 قیدیوں کو معافی بھی دی۔ ان میں سے 220 افراد کو مکمل طور پر رہائی، 123کو مشروط طور پر قبل از وقت آزادی، 175 کی سزاؤں میں کمی اور 97کی سزا میں نرمی کی گئی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں