ازبکستان میں 2027 کے دوران بنیادی ٹیکسوں کی شرح نہ بڑھانے کا اعلان

ازبکستان کی صدارتی انتظامیہ کی سربراہ سعیدہ مرزایوفا کے مطابق صدر شوکت مرزایوف کی زیرِ صدارت 2027 کے ریاستی بجٹ اور اقتصادی ترقی کے نئے ماڈل پر غور کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال بنیادی ٹیکسوں کی شرح نہیں بڑھائی جائے گی، جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، جدید صنعتوں کی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

سعیدہ مرزایوفا نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ معیشت جتنی مضبوط ہوگی، عوام کی خوش حالی کے لیے اتنے ہی زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔ اسی مقصد کے تحت آئندہ سال بھی بجٹ کا سب سے بڑا حصہ بچوں کی تعلیم، صحت کی سہولتوں اور محلوں کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔

ان کے مطابق سرکاری اخراجات کی ڈیجیٹل نگرانی اور شفافیت کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ قومی خزانے کی ہر رقم درست مقصد کے لیے استعمال ہو اور شہری اپنی روزمرہ زندگی میں ان اقدامات کے مثبت نتائج محسوس کر سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں