ازبکستان کی پارلیمان میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے بِل منظور کر لیا گیا

ازبکستان کی قانون ساز اسمبلی(اولیٰ مجلس) کے ایوانِ زیریں میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایک بِل پیش کیا گیا.

بِل میں پارلیمان کے ارکان کی جانب سے تعمیراتی کاموں سے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کی نشاندہی کی گئی. اور اس کے حل کے لیے کچھ تجاویز کی گئیں جنہیں پارلیمان کے اراکین نے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا.

نئے قانون کی تجاویز

بِل میں اس بات کے عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تعمیراتی مقامات پر  ماحولیاتی تحفظ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی.

اسٹیٹ انوائرمینٹل کنٹرول انسپیکشن ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کی نشاندہی کرے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے گا.

ماحولیاتی تحفظ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جدید آلات سے مانیٹر کیا جائے گا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں