امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سمرقند پہنچ گئے، وسطی ایشیا سے تعلقات اور سرمایہ کاری پر اہم مذاکرات متوقع

امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو ازبکستان کے شہر سمرقند پہنچ گئے، جہاں ان کے دورے کے دوران وسطی ایشیا کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے پر اہم بات چیت ہوگی۔ سمرقند کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ازبکستان کے صدارتی انتظامی دفتر کی سربراہ سعیدہ مرزیایووا اور دیگر حکام نے امریکی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

مارکو روبیو اپنے دورے کے دوران وسطی ایشیا اور امریکا کے درمیان ’سی فائیو پلس ون‘ وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں امریکا اور خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کے ترجیحی شعبوں پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

دوسری جانب، سمرقند میں امریکی-ازبک بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کا اجلاس بھی ہوگا، جس میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایووف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو شرکت کریں گے۔ اس اجلاس کے لیے امریکا کے 200 سے زائد کاروباری نمائندوں کی ازبکستان آمد متوقع ہے، جو ملک میں امریکی کاروباری حلقوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، روبیو کا یہ دورہ اور سی فائیو پلس ون اجلاس وسطی ایشیا میں امریکی اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے، اسٹریٹجک شراکت داریوں کو وسعت دینے اور خطے میں واشنگٹن کی شمولیت بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں