امریکی میڈیا کا صدر ٹرمپ کے حکم پر وینزویلا پر حملوں کا دعوی، وینزویلا نے حملوں کو قدرتی وسائل کے ذخائر پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینیزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دی۔ بی بی سی کے امریکی پارٹنر سی بی ایس نیوز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے حکم پر وینیزویلا کی فوجی تنصیبات سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل امریکی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کو وینیزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں آج صبح دھماکوں اور جنگی طیاروں کی سرگرمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ گزشتہ چند ہفتوں سے وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ بڑھا رہی تھی۔ امریکی صدر اس سے قبل وینیزویلا پر منشیات کی اسمگلنگ اور جرائم کے ذریعے افراد کو امریکہ میں داخل کرنے کے الزامات بھی عائد کر چکے ہیں۔

دوسری جانب وینیزویلا کی حکومت نے امریکی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وینیزویلا کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘وینیزویلا موجودہ امریکی حکومت کی جانب سے اپنی سرزمین پر کی گئی انتہائی سنگین فوجی جارحیت کو بین الاقوامی برادری کے سامنے مکمل طور پر مسترد اور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔’

امریکی صدر کی جانب سے حملے کے حکم کے بعد وینیزویلا میں قومی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ وینیزویلا کی قیادت نے امریکی کارروائیوں کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ حملے دراصل وینیزویلا کے تیل اور معدنی وسائل پر قبضے کی کوشش ہیں

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں