امریکی صدر نے بیٹے کو معاف کر کے جیل کی سزا سے بچا لیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارتی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو اسلحہ رکھنے سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ممکنہ سزا سے بچا لیا۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا جب آئندہ دو ماہ میں وائٹ ہاؤس میں ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کے منصب پر فائز ہونے والے ہیں۔

امریکہ میں صدارتی الیکشن سے قبل جو بائیڈن نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی سزا میں تخفیف کے لیے صدارتی اختیارات کا استعمال نہیں کریں گے۔ یکم دسمبر کو اُنہوں نے اپنے صدارتی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بیٹے کو سزا سے بچا لیا۔

ہنٹر بائیڈن کو آئندہ 2 ہفتوں میں اسلحہ رکھنے کے قوانین کی خلاف ورزی کے کیس میں سزا ہو سکتی تھی۔

مقدمے کی نوعیت کیا تھی؟

رواں برس جون 2024 کے آغاز میں ڈیلاویئر کی ایک جیوری نے ہنٹر بائیڈن کو اسلحہ رکھنے سے متعلق وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کی فردِ جرم میں عائد تمام تینوں الزامات میں قصور وار قرار دیا تھا۔ ہنٹر بائیڈن کو وفاقی لائسنس رکھنے والے گن ڈیلر سے غلط بیانی کرنے، اسلحے کی خریداری میں منشیات استعمال نہ کرنے کا غلط بیان دیادینے اور 11 روز تک غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کا قصور وار قرار دیا گیا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں