شان شاہد کی فلم ’بلھا‘ عید پر باکس آفس ہٹ، دو دن میں 2 کروڑ سے زائد کمائی

معروف پاکستانی اداکار شان شاہد کی فلم بلھا نے ریلیز کے صرف دو دنوں میں باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرلی ہے اور عیدالفطر کی سب سے بڑی فلم کے طور پر سامنے آئی ہے۔

فلم کے پہلے دن تقریباً 25 ہزار افراد نے سنیما گھروں میں فلم دیکھی، اور مجموعی طور پر دو دن میں تقریباً 2 کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد کی کمائی ہوئی۔

فلم ’بلھا‘ ایکشن، تھرل، رومانس اور موسیقی کے حسین امتزاج پر مشتمل ہے، جسے دیکھ کر مداحوں نے اسے طویل عرصے بعد ایک معیاری پنجابی فلم قرار دیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق فلم میں شان شاہد ایک ایسے کردار میں نظر آئے ہیں جو مظلوموں کو انصاف دلانے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔ شان شاہد نے خصوصی انٹرویو میں ناظرین کے شاندار ردعمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام مداحوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے فلم دیکھی اور سراہا۔

فلم کی کہانی مشہور رائٹر ناصر ادیب نے لکھی ہے، جنہوں نے پہلے بلاک بسٹر ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ تحریر کی تھی، جبکہ ہدایت کاری کا کام شعیب خان نے انجام دیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر بھی فلم کو خاص طور پر متحدہ عرب امارات میں مثبت پذیرائی ملی، جس سے پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں