اہل غزہ کو اپنے ہاں آباد کرنے کا منصوبہ مسترد کرتے ہیں: صومالیہ کاامریکہ کو صاف انکار

امریکی اور اسرائیلی حکام کے اس انکشاف کے بعد کہ، امریکہ اور اسرائیل نے تین مشرقی افریقی ممالک کے حکام سے غزہ سے فلسطینیوں کو آباد کرنے کے لیے اپنی زمینوں کے استعمال پر بات کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے، صومالیہ اور اس سے الگ ہونے والے صومالی لینڈ کی جانب سے ردعمل سامنے آگیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق، صومالی وزیر خارجہ، احمد معلم فقی نے زور دے کر کہا کہ، ان کا ملک کسی بھی فریق کی طرف سے کسی بھی تجویز یا اقدام کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے جس سے فلسطینی عوام کے اپنی سرزمین پر امن سے رہنے کے حق کو نقصان پہنچے۔ یہی کچھ صومالی لینڈ حکومت کی جانب سےبھی کہا گیا۔
واضح رہے کہ، امریکی اور اسرائیلی حکام نے اعلان کیا تھا کہ، فلسطینیوں کو آباد کرنے کے حوالے سے مجوزہ تین ممالک سوڈان، صومالیہ اور صومالیہ کے الگ ہونے والا خطہ صومالی لینڈ ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں