انگلینڈ کے مشہور فٹبال کلب لیورپول کے نوجوان کھلاڑی، ریو گوموہا تاریخ رقم کرتے ہوئےپریمیئر لیگ میں گول کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔
اسٹنگ جیمز پارک میں نیو کیسل یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں 16 سالہ ونگر نے متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں آکر میچ کے آخری لمحات میں شاندار گول کیا، جس کی بدولت دفاعی چیمپیئن لیورپول نے 3-2 سے کامیابی حاصل کی۔ گوموہا کا یہ فیصلہ کن گول میچ کے 100ویں منٹ میں آیا۔
یہ ان کا پریمیئر لیگ میں پہلا میچ تھا اور اس شاندار کارکردگی نے انہیں تاریخ میں صرف چوتھا 16 سالہ کھلاڑی بنا دیا ہے جس نے پریمیئر لیگ میں گول کیا ہو۔
ریو گوموہا نے اپنے کیریئر کا آغاز آٹھ سال کی عمر میں چیلسیا اکیڈمی سے کیا تھا اور آدھی زندگی لندن کے اس کلب کے ساتھ گزاری۔ تاہم 2024 کے آف سیزن میں وہ لیورپول میں شامل ہوئے، کیونکہ لیورپول نے انہیں پہلی ٹیم میں کھیلنے اور پریمیئر لیگ میں فوری موقع دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
29 اگست 2008 کو لندن میں نائیجیرین والدین کے گھر پیدا ہونے والے نگوموہا کے فٹبال ہیروز لیونل میسی اور نیمار ہیں۔
پریمیئر لیگ کی تاریخ میں سب سے کم عمر گول اسکورر کی فہرست میں گوموہا اب جیمز وان، جیمز ملنر اور وین رونی کے بعد چوتھے نمبر پر ہیں۔