براہ راست مواد پر جائیں

تاریخ وار خبریں

ماہرہ خان کے اعزاز میں برطانوی پارلیمنٹ میں تقریب

خدیجہ بھلی | 7 نومبر 2024
ماہرہ خان کے اعزاز میں برطانوی پارلیمنٹ میں  تقریب

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ نے عالمی سینما اور ثقافتی سفارت کاری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا۔ یہ تقریب برطانوی ہاؤس آف کامنز میں رکن پارلیمنٹ افضال خان کی میزبانی میں منعقد ہوئی، جس میں پارلیمنٹیرینز نے ماہرہ کے ثقافتی تبادلے اور خواتین کے حقوق میں کردار کو سراہا۔

تقریب سے خطاب میں ماہرہ خان نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی میں خود کو "خودساختہ" نہیں مانتیں بلکہ اس میں اساتذہ، سرپرستوں، والدین، دوستوں، ساتھیوں اور چاہنے والوں کا حصہ شامل ہے۔ انہوں نے خواتین کے لیے مواقع کی فراہمی اور ان کے خوابوں کی تکمیل پر زور دیا اور کہا کہ مردوں کو خواتین کے حقیقی ساتھی بننے کی تربیت دی جائے۔

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر اعزاز کی تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

خبر شیئر کریں