فواد خان اور ماہرہ خان کی ویب سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کا فرسٹ لک جاری
پاکستانی شوبز کے معروف اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کی ویب سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ معروف مصنفہ فرحت اشتیاق کے ہم نام ناول پر مبنی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کی پہلی اوریجنل پاکستانی ویب سیریز 4 دسمبر 2026 کو ریلیز ہوگی۔
مومنہ درید کی اس پیشکش میں صنم سعید، ہانیہ عامر، احد رضا میر، اقرا عزیز، حمزہ علی عباسی اور مایا علی سمیت متعدد معروف پاکستانی فنکار شامل ہیں۔
پاکستان، اٹلی اور برطانیہ میں فلمائی گئی اس ویب سیریز میں تین نسلوں کی چھ محبت کی کہانیوں کو پیش کیا جائے گا۔
تاہم نیٹ فلکس نے ابھی تک بھارت میں اس سیریز کی دستیابی کی تصدیق نہیں کی۔