براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین

تاریخ وار خبریں

بھارتی اسپنر ایشون نے مرلی دھرن کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

خدیجہ بھلی | 5 اکتوبر 2024
بھارتی اسپنر ایشون نے مرلی دھرن کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری اسپنر مرلی دھرن کا ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ ریکارڈ برا بر کر دیا۔ منگل کے روز بھارت نے بنگلادیش کو کانپور ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔ 

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایشون نے گیند اور بلے دونوں سے شاندار کارکردگی دکھائی۔ مہمان ٹیم کے خلاف ایشون نے چنئی ٹیسٹ میں مشکل وقت میں سنچری اسکور کی تھی اور سیریز میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں۔اسی شاندار کارکردگی پر ایشون کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

خبر شیئر کریں