صدرشوکت مرزائیوف کا سعودی عرب اور آذربائیجان کا دورہ

صدرشوکت مرزائیوف کی عرب-اسلامی سربراہی کانفرنس اور عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت

صدر شوکت مرزائیوف 11 سے 13 نومبر تک سعودی عرب اور آذربائیجان کے دورے پر ہیں، جہاں وہ بین الاقوامی سربراہی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ سعودی عرب کے فرمانروا، خادم الحرمین الشریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر صدر ازبکستان آج ریاض میں منعقدہ عرب-اسلامی خصوصی سربراہی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں، جس کا مقصد غزہ اور لبنان میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہے۔

بعد ازاں، 12 اور 13 نومبر کو صدر مرزائیوف آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کی دعوت پر باکو میں ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران، ازبکستان کے صدر متعدد عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے اور مذکورہ کانفرنسز میں اہم خطاب کریں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں