بدھ کے روز امریکا کے ٹاکوما انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران جاپانی ایئرلائنز کا طیارہ ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے سے ٹکرا گیا جس کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے کے قریب پیش آیا ، واقعہ وہاں پیش آیا جہاں ائیر ٹریفک کنٹرول کی نگرانی موجود نہیں تھی ۔
جاپانی ایئرلائنز کے طیارے کا پر ڈیلٹا ایئرلائنز کے جہاز کی دُم سے ٹکرایا۔ تصادم کے وقت ڈیلٹا ائیر لائنز کا طیارہ 142 مسافروں کے ساتھ میکسیکو کیلئے پرواز کو تیار تھا ۔ بعد ازاں مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ واقعہ میں کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
واضح رہے کچھ روز قبل واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ایئرلائنز کے طیارہ ملٹری ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں 67 افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔