پی آئی اے کی برطانیہ کے لئے پروازوں کی بحالی سےقبل برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کی جانب سے پی آئی اے کا آڈٹ مکمل کرلیاگیا ۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جاری جاری آڈٹ کے آخری روز فلائٹ آپریشن،ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ،انجینئرنگ، فلائٹ سیفٹی اوردیگرشعبوں کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آڈٹ کے دوران سیفٹی ایکشن گروپس کی رپورٹس،شکایات اوران کا تدارک کئے جانے کا دورانیہ پر بھی غور کیا گیا ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق جاری آڈٹ کا آج آخری روز تھا ، اس کے بعد جو بھی فیصلہ ہوگا اس حوالے سے باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے ، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکی برطانیہ کے لیے پروازیں جولائی 2020 میں اس وقت معطل ہو گئی تھیں جب یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس اسکینڈل کے بعد پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔