بچوں کی جسمانی ، ذہنی اور اخلاقی ترقی کو بہتر بنایا جائے، صدر شوکت مرزائیوف

ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کی جانب سے بچوں کے مسائل کے حل کے لیے قائم کی گئی کمیٹیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم فرمان پر دستخط کر دیے گئے۔ اِس فرمان کے تحت “نیشنل کمیشن آن چلڈرن اشوز” کی تازہ ترین ترین شکل کی منظوری دے دی گئی۔

اس کے علاوہ ازبکستان کی ریاست “قراقل پاکستان” ، تاشقند اور دیگر علاقوں پر بچوں کی کمیٹیوں کے معیاری ڈھانچوں کو بھی منظور کر دیا گیا۔

نئے قومی کمیشن کے فرائض

صدر شوکت مرزائیوف کی جانب سے جاری کردہ فرمان کے مطابق کمیشن بچوں کے حقوق ، آزادی اور جائز مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ کمیشن اِس بات کاپابند ہوگا کہ بچوں کی جسمانی، روحانی اور اخلاقی ترقی کو فروغ دیا جائے۔
کمیشن بچوں کی صلاحیتیوں اور تخلیقی مہارتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کے لیے اقدامات کرے گا اور انہیں پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں