چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان میں منعقد ہونے جا رہی ہے، اِس ٹورنامنٹ میں کرکٹ کی ٹاپ 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔اِس موقع پر بھارت کی جانب سے حسبِ معمول پاکستان آنے کے لیے انکار کیا جا رہا ہے۔
پی سی بی کا مطالبہ
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔ خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت سے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات کا مطالبہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق، آئی سی سی سے ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کروانے پر زور دیا گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے زبانی طور پر آئی سی سی کو بتایا تھا کہ وہ ٹیم پاکستان نہیں بھیجے گا۔