براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ آئرلینڈ کے لیے اسکواڈ کا اعلان

23 جولائی 2025
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ آئرلینڈ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ آئرلینڈ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں فاطمہ ثنا کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ دورے کے دوران پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی جو 6…

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ آئرلینڈ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں فاطمہ ثنا کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ دورے کے دوران پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی جو 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں منعقد ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اسکواڈ کا انتخاب ویمنز اسکلز کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں سے کیا گیا۔ انڈر 19 ویمنز ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ایمان فاطمہ کو بھی اس اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزا، منیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

آئرلینڈ روانگی سے قبل قومی ویمنز ٹیم کراچی میں پری سیریز کیمپ میں حصہ لے گی جہاں کھلاڑیوں کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سیریز سے قبل اس دورے کو پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے ایک اہم موقع تصور کیا جا رہا ہے، تاکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی کارکردگی کو مزید نکھارا جا سکے۔

خبر شیئر کریں