جنگ میں کامیابی کے بعد پاک فضائیہ کے طیاروں کی عالمی مانگ بڑھ گئی ہے، وزیر اعظم پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ جنگی کامیابی کے بعد پاکستانی فضائیہ کے جنگی طیاروں میں عالمی دلچسپی نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے، جس سے ملکی معیشت کو نئے مواقع میسر آئیں گے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ مختلف ممالک پاکستان سے لڑاکا طیاروں کی خریداری میں سنجیدہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان کے مطابق دفاعی شعبے میں یہ پیش رفت قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور اس مقصد میں کامیابی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختصر مدت میں معاشی محاذ پر مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، استحکام حاصل ہو چکا ہے اور اب ترقی کی رفتار تیز کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں