پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس کا آغاز18نومبر کو ہوگا، اہم معاہدے متوقع

پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا۔ اس تین روزہ کانفرنس میں تقریباً 25 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے اور اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

کانفرنس کا موضوع ہے: “پائیدار ترقی کے لیے خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کا کردار”۔ اس دوران موسمی تبدیلی، غذائی تحفظ، آفات سے نمٹنے اور پائیدار انفراسٹرکچر پر خصوصی سیشنز کا انعقاد ہوگا۔

یہ کانفرنس سپارکو اور انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔ توقع ہے کہ دو ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی ماہرین کانفرنس میں حصہ لیں گے۔ پروگرام میں پانچ پلینری سیشنز، تئیس تکنیکی سیشنز اور بارہ ماسٹر کلاسز شامل ہیں۔

کانفرنس میں ترکیہ، منگولیا اور امریکا کے خلاباز بھی فورم میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں، رویتِ ہلال کے سائنسی، مذہبی اور تکنیکی پہلوؤں پر بھی خصوصی سیشن رکھا گیا ہے۔

یہ کانفرنس پاکستان میں خلائی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے اور ملکی و غیر ملکی ماہرین کے لیے معلومات اور تجربات کے تبادلے کا بہترین موقع ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں