پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام پر جائزہ مذاکرات کا آغاز

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے تحت جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ ان مذاکرات کے پہلے مرحلے میں تکنیکی سطح پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، جس میں کلائمیٹ فنانسنگ سمیت مختلف معاشی امور پر بات چیت ہوگی۔ اگر یہ جائزہ کامیاب رہا تو پاکستان کو تقریبا ایک ارب ڈالرز کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔
یہ مذاکرات 14 مارچ تک جاری رہیں گے، اور اس دوران آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان تقریبا ایک ارب ڈالرز کی کلائمیٹ فنانسنگ کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت مشن چیف، نیتھن پورٹر کر رہے ہیں۔
دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جن میں پاکستان 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کی رپورٹ آئی ایم ایف کو فراہم کرے گا۔ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، اسٹیٹ بینک، پاور ڈویژن اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ اس کے علاوہ صوبائی حکام سے بھی مذاکرات ہوں گے۔
یہ قرض پروگرام 13 جولائی 2024 کو طے پایا تھا اور اس کی مدت 37 ماہ مقرر کی گئی تھی۔ آئی ایم ایف کے مطابق، یہ معاہدہ پاکستان کو معاشی استحکام فراہم کرنے اور زیادہ جامع اور لچکدار ترقی کے لیے راہ ہموار کرے گا۔
پروگرام کے تحت، پاکستان نے ٹیکس محصولات میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے ڈیڑھ فیصد اضافے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ قرض پروگرام کی مدت میں ٹیکس وصولیوں میں جی ڈی پی کے 3 فیصد اضافے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان کو بجٹ میں منظور شدہ ایک فیصد پرائمری سرپلس کا ہدف بھی حاصل کرنا ہوگا۔
آئی ایم ایف نے ٹیکس اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ، براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسز میں منصفانہ اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ زرعی، ریٹیل اور ایکسپورٹ کے شعبوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں