پاکستان 4 سالہ مدت کیلئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کا رکن منتخب

نیویارک میں اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے انتخابات میں پاکستان کو 2026 سے 2029 تک کے لیے چار سالہ مدت کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفارتی کردار اور عالمی برادری کے اعتماد کا ایک واضح اظہار ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ، کمیشن برائے منشیات کی رکنیت پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے، جو عالمی برادری کے اس اعتماد کی علامت ہے کہ ،پاکستان انسداد منشیات کی عالمی کوششوں میں ایک اہم اور فعال کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ، پاکستان عالمی سطح پر منشیات کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے، چاہے وہ منشیات کی اسمگلنگ ہو، پیداوار یا اس کا استعمال ، ہر میدان میں پاکستان نے مؤثر اقدامات کیے ہیں اور اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔
اقوام متحدہ کے فورمز پر بھی پاکستان نے ہمیشہ عالمی منشیات پالیسی پر مباحثوں میں فعال، تعمیری اور سنجیدہ شرکت کی ہے، جس کا مقصد ایک محفوظ اور منشیات سے پاک دنیا کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ اقوام متحدہ کے اس انتخاب کو پاکستان کی سفارتی کوششوں اور بین الاقوامی سطح پر اس کے مثبت کردار کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں