پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل، قسط کی منظوری ایگزیکٹیو بورڈ کے فیصلے سے مشروط

ث اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان معاشی اصلاحات اور قرضے کی قسط سے متعلق مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں، اور تمام امور طے پا گئے ہیں۔ ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ،آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کا سالانہ جائزہ مکمل کر لیا ہے اور اب اس کی رپورٹ ایگزیکٹیو بورڈ کے سامنے پیش کی جائے گی، جس کے بعد باضابطہ منظوری دی جائے گی۔
پاکستانی حکومت نے بجلی کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز دی تھی، تاہم آئی ایم ایف نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔ آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے گردشی قرضہ دوبارہ بڑھ سکتا ہے اور مالی خسارہ مزید سنگین ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق، کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت میں 23 فیصد اضافے کی بھی شرط رکھی گئی ہے، اور اس کے علاوہ گیس پر لیوی عائد کرنے کا فیصلہ بھی برقرار رہے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضے کی قسط کے حوالے سے جو شرائط طے پائی ہیں، ان پر عملدرآمد ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد یقینی بنایا جائے گا۔ اگر بورڈ کی طرف سے مثبت فیصلہ آتا ہے تو پاکستان کو 1 ارب ڈالر سے زائد رقم کی اگلی قسط جاری کر دی جائے گی، جو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں مدد دے گی۔
پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) پروگرام کے تحت مالی معاونت حاصل کر رہا ہے، جو گزشتہ سال 3 ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری کے بعد طے پایا تھا۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے میں بہتری، اور مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی شرائط پوری کرنی ہیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں