معمولی غلطی لبلبے کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق

روزانہ کی ایک عام غلطی کی وجہ سے لاکھوں افراد کو لبلبے (پینکریاز) کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ منہ کے اندر موجود 27 قسم کے بیکٹریا اور فنگس اس بیماری کے امکانات کو ساڑھے تین گنا تک بڑھا سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھنا بہت ضروری ہے، جس میں باقاعدگی سے برش کرنا اور ٹوتھ فلاسنگ شامل ہے۔ دانتوں کی خراب صحت لبلبے کے کینسر کا خطرہ بڑھانے والا اہم سبب ہے۔

نیو یارک کے این وائی یو لینگون ہیلتھ میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ منہ میں موجود جراثیم لعاب دہن کے ذریعے لبلبے تک پہنچ سکتے ہیں اور وہاں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

تحقیق کے سینئر مصنف پروفیسر رچرڈ ہائز نے کہا کہ دانتوں کی صفائی نہ صرف مسوڑھوں کی بیماریوں سے بچاتی ہے بلکہ کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔

اس تحقیق میں ماہرین نے ایک لاکھ 22 ہزار افراد کے لعاب دہن کے جینیاتی مواد کا تجزیہ کیا اور نو سال تک ان کا مشاہدہ کیا۔ اس دوران منہ میں موجود تین خاص قسم کے بیکٹریا دریافت ہوئے جو لبلبے کے کینسر کے خطرے سے جڑے ہوئے تھے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں