مادورو اور ان کی اہلیہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، انہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا: امریکی اٹارنی جنرل

امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس پر نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

بیان کے مطابق، نکولس مادورو پر امریکہ کے خلاف نارکو ٹیررازم سازش، کوکین کی اسمگلنگ کی سازش، مشین گنز اور تباہ کن ہتھیاروں کی غیر قانونی ملکیت، اور ایسے ہتھیار رکھنے کی سازش جیسے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو جلد امریکی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، جہاں انہیں امریکی قانون کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔ اس کے علاوہ امریکی فوج کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا، کہ جس نے مبینہ طور پر ایک کامیاب اور مؤثر کارروائی کے دوران ان دونوں مبینہ بین الاقوامی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں