لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں جنگل کی آگ، 30 ہزار افراد کو گھروں کو چھوڑنے کی ہدایت

امریکی شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے پیسفک پلیسیڈز میں جنگلات میں لگنے والی آگ تیز ہواؤں کی بدولت تیزی سے پھیل کر 3 ہزار ایکڑ تک جا پہنچی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ آگ صرف 10 ایکڑ تک محدود تھی، مگر ہوا کی شدت نے اس کی شدت میں اضافہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، لاس اینجلس میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے 30 ہزار افراد کو اپنے گھروں کو چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فائر حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کئی گھر آگ کی زد میں آچکے ہیں اور مزید 10 ہزار گھروں کو خالی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

پیسفک پلیسیڈز کے علاوہ سانتامونیکا ماونٹینز کے علاقے میں بھی لوگوں کو اپنی جان و مال کی حفاظت کے لیے گھروں کو خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، تیز ہواؤں اور پھیلتی آگ کے باعث لاس اینجلس میں 46 ہزار گھروں اور کاروباروں کی بجلی منقطع ہو چکی ہے، جس سے شہر میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں