اسلام آباد کی ایک عدالت نے 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں مرکزی ملزم کو سزائے موت سنا دی ہے۔
عدالتی فیصلہ جج محمد افضل مجوکا نے سنایا۔ کیس کے مطابق گزشتہ سال ثنا یوسف کو اسلام آباد میں اس کے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات، جو ایک ریٹائرڈ سرکاری افسر کا بیٹا اور خود بھی ٹک ٹاکر ہے، نے ابتدائی طور پر مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164 کے تحت اپنا اعترافی بیان دیا تھا، جس میں اس نے جرم قبول کیا تھا۔
اعترافی بیان میں اس نے بتایا تھا کہ وہ ثنا یوسف سے آن لائن رابطوں کے بعد یکطرفہ جذباتی وابستگی کا شکار ہوگیا تھا، اور اسی وجہ سے حسد اور شک کے باعث اس نے یہ اقدام کیا۔
تاہم بعد میں اس نے ٹرائل کورٹ میں پیشی کے دوران اپنے پہلے بیان سے انکار کر دیا تھا۔
عدالت نے آج کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت سنائی۔