قاہرہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ترقی پذیر آٹھ ممالک (ڈی-ایٹ) کے 11ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی روابط کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں