انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان پہنچ گئے

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان کے سرکاری دورے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر کے استقبال کے لیے پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرشکوہ خیرمقدم کیا۔

یہ دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق صدر پرابوو سوبیانتو وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔

دورے کے دوران صدر پرابوو سوبیانتو صدر آصف زرداری اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم اور ثقافت جیسے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں