At the SCO meeting, the Indian Foreign Minister's address: a tough stance against terrorism and extremism is necessary.

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کا مطلب دہشتگردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کے خلاف سخت موقف اپنانا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بھارت نے اس صدارت کو کامیاب بنانے کے لیے مکمل حمایت فراہم کی ہے۔

جے شنکر نے کہا کہ دنیا بھر میں پیچیدہ حالات ہیں اور ترقی پذیر ممالک کو کوویڈ، موسمیاتی تبدیلی اور سپلائی چین کے مسائل سے سخت نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے قرض کے بوجھ اور ترقی کے اہداف کی پسماندگی کو بھی سنگین مسائل قرار دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ عالمی تبدیلیوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون کے مواقع پیدا کیے ہیں، اور اگر ان مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے تو خطہ ترقی کی بلندیوں پر پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعاون باہمی احترام اور علاقائی سالمیت کے اصولوں پر مبنی ہونا چاہیے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کے خلاف سخت رویہ اپنانا ضروری ہے تاکہ سرحد پار سرگرمیوں کو روکا جا سکے، ورنہ تجارت اور عوامی رابطے کے فروغ میں رکاوٹیں آئیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی تعاون اور کاروباری نیٹ ورکس کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں جبکہ ماحولیاتی تحفظ اور صحت کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں