بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا تنقید کی زد میں کیوں؟

سابق بھارتی بلے باز امبتی ریودو نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا پر انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں دھروو جوریل پر عدم اعتماد کا مظاہرہ کرنے پر تنقید کے نشتر چلا دئیے ۔

گزشتہ روز بھارت اور انگلینڈ کے درمیان راجکوٹ میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ کے 18 ویں اوور کی آخری گیند پر آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے دھروو جوریل کو سنگل لینے سے روک دیا تھا۔

امبتی ریودو نے ہاردک پانڈیا کی مشکل اننگ میں بہترین کارکردگی پر تعریف کرتے ہوئے اس خیال کا اطہار کیا ہے کہ وہ سینئر کھلاڑی ہیں ، انہیں نوجوان دھروو پر زیادہ اعتماد دکھانا چاہئے تھا ۔

میچ پر اپنا تجزیہ دیتے ہوئے سابق بھارتی بلے باز کا کہنا تھا ، ہاردک پانڈیا کی کارکردگی اچھی تھی کیونکہ یہاں بیٹنگ آسان نہیں تھی ، دوسرے اینڈ سے وکٹیں مسلسل گر رہی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے اچھی رفتار سے اننگ کھیلی۔ البتہ، میچ کے آخری لمحات میں انہیں دھروو جوریل پر تھوڑا زیادہ اعتماد دِکھانا چاہئے تھا ۔ واضح رہے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں بھارتی ٹیم کو 26 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سیریز میں بھارتی ٹیم کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں