مقبول اسمارٹ فونز کی نئی فہرست جاری، شیاؤمی کی نئی ڈیوائسز لانچ سے پہلے ہی مقبولیت میں آگے

گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی مقبول اسمارٹ فونز کی
عالمی فہرست میں چار ہفتوں سے مسلسل اپنی جگہ برقرار رکھنے والی ون پلس کی ڈیوائس اس بار بھی پہلے نمبر پر رہی ہے۔ صارفین کی دلچسپی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ون پلس کی نئی ڈیوائس مارکیٹ میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فہرست کے مطابق ون پلس 15 فائیو جی پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ اس کے بعد سام سنگ گلیکسی اے 56 نے دوسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔ حیران کن طور پر شیاؤمی کی پوکو ایف 8 الٹرا، جو ابھی تک باضابطہ طور پر متعارف بھی نہیں کرائی گئی، تیسرے نمبر پر آ گئی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ صارفین میں اس نئی ڈیوائس کے لیے بے پناہ دلچسپی پائی جاتی ہے۔

فہرست میں چوتھی پوزیشن سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کے حصے میں آئی ہے، جبکہ ایپل کا آئی فون 17 پرو میکس پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ اس کے علاوہ شیاؤمی 17 پرو میکس چھٹی پوزیشن پر اور اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو ساتویں نمبر پر برقرار ہے۔

آٹھویں مقام پر سام سنگ گلیکسی اے 17 نے جگہ بنائی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شیاؤمی پوکو ایف 8 پرو، جو ابھی تک متعارف نہیں کرایا گیا، پہلی بار فہرست میں شامل ہوتے ہوئے نویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جبکہ شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو دسویں نمبر پر موجود ہے

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں