لاہور میں پہلی ‘میڈ اِن ازبکستان’ سنگل کنٹری نمائش کا شاندار افتتاح

ایکسپو سینٹر لاہور میں پہلی ‘میڈ اِن ازبکستان’ سنگل کنٹری نمائش کا افتتاح کیا گیا، جو گزشتہ سال تاشقند میں منعقدہ ‘میڈ اِن پاکستان’ نمائش کے جوابی اقدام کے طور پر منعقد کی گئی ہے۔ اس نمائش کا مقصد پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی و صنعتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

ازبکستان کے نائب وزیر برائے صنعت، سرمایہ کاری اور تجارت، خورام تشبایوف اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے چیف ایگزیکٹو، فیض احمد چدھر نے مشترکہ طور پر نمائش کا  افتتاح کیا۔

اس موقع پر تاجکستان اور آذربائیجان کے سفیر،لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) کے صدر، میاں ابوذر شاد،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے ریجنل چیئرمین، مسٹر ذکی اعجاز، TDAP لاہور کی ڈائریکٹر جنرل، محترمہ رفیعہ سید سمیت پاکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ سرکاری اور کاروباری شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

‘میڈ اِن ازبکستان’ نمائش میں 120 سے زائد ازبک کاروباری وفود لاہور آئے ہیں، تاکہ ٹیکسٹائل، مشینری، زراعت، تعمیرات، اور آئی ٹی سمیت مختلف صنعتوں میں پاکستان کے ساتھ تجارتی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔

TDAP کے چیف ایگزیکٹو، فیض احمد چدھر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور ازبکستان کے تاریخی و ثقافتی تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ، TDAP دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ نمائش 13 فروری 2025 تک ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری رہے گی، جہاں B2B  نیٹ ورکنگ سیشنز ہوں گے،مختلف صنعتوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گےاور پاکستانی اور ازبک کاروباری افراد کو مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر بات چیت کا بھی  موقع ملے گا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں