ایف بی آر کی پالیسی میں تبدیلی: بیرون ملک سے ایک سے زائد موبائل فون لانے کی اجازت بحال

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیگیج رولز 2006 میں مجوزہ ترامیم پر عمل درآمد روک دیا اور ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز واپس لے لی۔

ایف بی آر کے چیئرمین نے ہدایت دی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو 2 موبائل فون لانے کی اجازت بدستور برقرار رہے گی، جیسا کہ موجودہ بیگیج رولز 2006 میں درج ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے بیگیج اسکیم میں ترمیم کا مقصد کمرشل سامان کی غیر قانونی درآمد کو روکنا تھا، تاہم یہ فیصلہ عوامی تنقید کے بعد واپس لیا گیا۔ اس تبدیلی سے مسافروں کو سہولت فراہم کی گئی ہے اور معمول کے مطابق 2 موبائل فون لانے کی اجازت بحال کردی گئی ہے۔

یہ فیصلہ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے خوش آئند ہے جو اکثر اضافی موبائل فون ذاتی استعمال یا تحفے کے لیے ساتھ لاتے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں