57 فیصد امریکی ووٹرز صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے نا خوش ہیں، سروے رپورٹ

امریکی میڈیا ادارے فوکس نیوز کے ایک حالیہ سروے کے نتائج کے مطابق، صدر ڈونلد ٹرمپ کی کارکردگی سے زیادہ تر ووٹرز مطمئن نہیں ہیں۔ سروے کے مطابق، 57 فیصد ووٹرز صدر کی کارکردگی کو ناپسند کرتے ہیں جبکہ 43 فیصد نے ان کی کارکردگی کی حمایت کی ہے۔

سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ سرحدی سکیورٹی وہ واحد معاملہ ہے جس پر صدر کو نسبتا زیادہ حمایت حاصل ہے۔ اس مسئلے پر 52 فیصد ووٹرز نے ان کی کارکردگی کو سراہا جبکہ 48 فیصد نے اسے ناپسند کیا۔ اس کے برعکس مہنگائی اور اخراجاتِ زندگی کے معاملے پر صدر کی مقبولیت میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی جہاں 35 پوائنٹس کا منفی فرق سامنے آیا۔ اسی طرح ٹیرف یا تجارتی محصولات کے معاملے پر 27 پوائنٹس، معیشت اور صحت کے شعبے میں 23 پوائنٹس، خارجہ پالیسی میں 20 پوائنٹس، ٹیکس کے معاملے میں 19 پوائنٹس، روزگار کے شعبے میں 13 پوائنٹس اور امیگریشن کے معاملے میں 6 پوائنٹس کا منفی فرق ریکارڈ کیا گیا۔

سیاسی وابستگی کے لحاظ سے نتائج میں واضح فرق دیکھا گیا۔ سروے کے مطابق، ڈیموکریٹک پارٹی کے 95 فیصد حامی صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے ناخوش ہیں، جبکہ ریپبلکن پارٹی کے 87 فیصد ووٹرز ان کی کارکردگی کی حمایت کرتے ہیں۔ دوسری جانب آزاد یا غیر وابستہ ووٹرز میں سے 72 فیصد نے صدر کی کارکردگی کو ناپسند کیا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں